Friday, March 17, 2023

Japanese Pension System ( جاپانی پینشن سسٹم) By Khurram Bashir

 جاپانی پینشن سسٹم

جاپان میں رہنے والے تمام لوگوں کے لئے بیس سال کی عمر سے پینشن جسے جاپانی زبان  میں نینکن کہتے ہیں کے پروگرام میں حصہ لینا لازمی ہے۔ اسمیں گھریلو خواتین سے لے کر بے روزگار افراد تک کو کوئی رعایت نہیں ہے۔  

جاپانی پینشن سسٹم دو طرح کا ہے۔

ایک - کوکومن نینکن 

دو- کوسے نینکن


ایک - کوکومن نینکن 

یہ عام شہریوں کے لئے ہے جو مستقل ملازمت نہیں کرتے , اپنا کاروبار کرتے ہیں یا کسی چھوٹی کمپنی  میں ملازمت کرتے ہیں۔ اسمیں شہری حکومتوں کو  براہ راست ادائیگی کی جاتی ہے  اور ہر حصہ لینے والا ایک ہی شرح سے ادائیگی کرتا ہے ۔ آجکل ماہانہ ادائیگی سولہ ہزارچار سو دس ین کے قریب ہے۔ بیس سے ساٹھ سال کی عمر تک ادائیگی کرنا لازم ہے۔ تاہم ابھی تک ادائیگی نہ کرنا جرم نہیں ہے اسلئے بہت سے لوگ ادائیگی نہیں بھی کرتے۔ اگر آپ چاہیں تو ساٹھ سال کی عمر کے  بعد بھی ادائیگی کر سکتے ہیں ۔ گزرے ہوئے چند سالوں کے لئے یکمشت یا قسطوں میں ادائیگی کی سہولت بھی میسر ہوتی ہے۔ جو شہری اس میں حصہ لیتے ہیں اور کم از کم دس سال تک ادائیگی کرتے رہتے ہیں۔ انکو پینسٹھ سال کی عمر سے ایک خاص رقم ادا کی جاتی ہے۔ آجکل کی شرح کے مطابق اگر کسی نے چالیس سال تک باقائدگی سے ادائیگی کی ہے تو اسے تقریبا پینسٹھ ہزار ین ماہانہ ملتے ہیں۔ اس حساب سے وہ دس سالوں میں اپنی ادا کردہ رقم واپس لے سکتا ہے اور باقی کے سال منافع۔ جاپان میں اوسط عمر چونکہ چوراسی سال کے قریب ہے اسلئے ادائیگی کافی مناسب ہے۔

جن افراد کی آمدنی نہیں ہے یا بہت کم ہے وہ ادائیگی نہ کرنے کی درخواست دے کر رعایت لے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس رعایت کا تعلق آمدنی سے ہے – صرف طالب علم ہونے کی وجہ سے کوئی رعایت نہیں ملتی البتہ جاپان میں اسکالرشپ کو آمدنی تصور نہیں کیا جاتا اسلئے جو طالب علم وظیفہ لے رہے ہیں وہ اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسکی درخواست متعلقہ مقامی حکومت/وارڈ آفس میں ہر چھ ماہ بعد دینی ہوتی ہے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ بڑھاپے میں جو پینشن ملتی ہے اسکے لئے جو فارمولہ استعمال کیا جاتا ہے اسکے مطابق اگر آپ کچھ عرصہ پینشن کی قسط ادا نہیں کرتے تو بڑھاپے میں ملنے والی پینشن کی رقم کم ہوجائے گی۔


دو۔ کوسے نینکن 

یہ ان افراد کے لئے ہیں جو مستقل ملازمت کرتے ہیں- یہ افراد ہر ماہ ذیادہ ادائیگی کرتے ہیں جو آمدنی کے نو اعشاریہ ایک پانچ فیصد سے تھوڑا ‍‍‍ذیادہ ہوتا ہے۔ اسطرح ہر حصہ لینے والا اپنی تنخواہ کے حساب سے کم یا ذیادہ ادائیگی کرتا ہے۔ اسمیں فائدہ یہ ہوتا ہے کہ جتنی ادائیگی ملازم کرتا ہے اتنی ہی آجر بھی کرتا ہے اس طرح ادا کردہ رقم کافی ذیادہ ہوجاتی ہے۔ جو لوگ چالیس سال تک باقائدہ ادائیگی کرتے ہیں انکو تقریبا دو لاکھ ین کے قریب ماہانہ پینشن پینسٹھ سال کی عمر سے مل سکتی ہے۔ 

جو افراد پینسٹھ سال سے پہلے پینشن لینا چاہیں وہ اسکے لئے درخواست دے سکتے ہیں تاہم ایسا کرنے کی صورت میں ماہانہ ملنے والی  رقم مستقل طور پر کافی کم ہوجاتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ پینسٹھ سال کے بعد پینشن لینا شروع کریں گے تو ماہانہ ملنے والی رقم  کی شرح ذیادہ ہوگی۔ 

جو لوگ سائینس و ٹیکنالوجی سے متعلق کام کرتے ہیں وہ سائنس و ٹیکنالوجی کی پینشن کے لئے بھی ریجسٹریشن کروا سکتے ہیں بلکہ انکی ریجیسٹریشن انکے آجر کے زریعے خودبخود ہو جاتی ہے۔ 

غیر ملکی افراد کے لئے فائدے اور نقصانات

اگر کوی جاپان میں ایک سال تک کو سے نینکن میں حصہ لیتا  تو وطن واپسی کی صورت میں اسے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم واپس مل جائے گی -اسی طرح دو سال تک حصہ لینے پر دو ماہ اور تین سال تک حصہ لینے پر تین ماہ کی اوسط تنخواہ کے برابر رقم واپس مل سکتی ہے۔ تاہم ادائیگی سے پہلے تقریبا بیس فیصد ٹیکس کاٹا جائے گا۔ جو لوگ کوکومن نینکن میں حصہ لیتے ہیں انکو بھی کچھ رقم واپس مل سکتی ہے۔ تاہم جو لوگ چار سے نو سال گیارہ مہینے تک پینشن اسکیم میں حصہ لیتے ہیں انکو بھی ذیادہ سے ذیادہ تین ماہ کی تنخواہ کے برابر ہی رقم واپس ملے گی۔ 

کوکومن نینکن والوں کو بھی تین سال یا نو سال تک ادائیگی کرنے پر جو رقم واپس ملتی ہے وہ تقریبا ایک ہی جتنی ہوتی ہے۔ 

جاپان میں بڑھاپے میں پینشن کی ادائیگی  پہلے صرف ان لوگوں کو کی جاتی تھی جو کم از کم پچیس سال تک ادائیگی کرتے تھے تاہم کچھ عرصہ پہلے یہ مدت کم کر کے دس سال کر دی گئی ہے۔ چناچہ ان اگر آپ بڑھاپے میں پینشن حاصل کرنا چاہئتے ہیں تو کم از کم دس سال کی ادائیگی کے بعد اسکے اہل ہوسکتے ہیں۔ جو لوگ بیس سال کی عمر کے بعد جاپان آتے ہیں اور بعد میں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل کرلیتے ہیں انکی جاپان میں آمد کے موقع پر عمر بیس سال سے جنتی ذیادہ تھی اتنا عرصہ ادائیگی والا تصور کیا جاسکتا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ اتنا عرصہ چونکہ وہ جاپان میں تھے ہی نہیں اسلئے انکے لئے کسی صورت ممکن نہیں تھا کہ وہ پینشن کی ادائیگی کر سکتے۔ تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر رقم ادا کرنا چاہے تو ایسا کر سکتا ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے پہلی دفعہ جاپان آنے کا ثبوت پاسپورٹ اور ویزا کی صورت میں سنبھال کر رکھیں۔ 

جو لوگ بڑھاپے میں پینشن کے اہل سمجھے جاتے ہیں وہ چاہے دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں انکو انکی رقم ہر مہینے وہاں بھیجی جاسکتی ہے۔ 

ابھی تک پینشن ادا  نہ کرنا اگرچہ غیر قانونی عمل ہے تاہم یہ جرم نہیں ہے اسلئے اگر کوئی چاہئے تو ادائیگی کیئے بغیر گزارا کر سکتا ہے تاہم اسے سوسائٹی میں اچھا نہیں سجھا جاتا کیونکہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض انجام نہیں دے رہا- اسی طرح اگر بعد میں وہ مستقل رہائش یا جاپانی شہریت کے لئےدرخواست دیتا ہے تو پینشن ادا نہ کرنے کی وجہ سے اسکی درخواست مسترد کی جاسکتی ہے بلکہ اب تو مستقل قیام اور شہریت کے لئے پینشن باقائدگی سے ادا کرنا شرط ہے۔


اسمیں کچھ غلطیاں ہو سکتی ہے نشاندہی کرکے شکریہ کا موقع دیں۔ 

Wednesday, March 15, 2023

PhD Research ( پی ایچ ڈی تحقیق) By Khurram Bashir

پی ایچ ڈی تحقیق میری روزی روٹی چونکہ تحقیق کے دم سے چل رہی ہے (یا رینگ رہی ہے) تو بہتر سجھا کہ کچھ تجربات یا مشاہدات کا نچوڑ پیش کیا جائے پی ایچ ڈی اور اسکے بعد ریسرچ کرتے وقت یہ باتیں ذہن میں رکھیں تو فائدہ ہوسکتا ہے۔
  • ریسرچ ایک سنجیدہ کام ہے اسلئے اسے سنجیدگی سے کریں ورنہ نہ کریں
  • ریسرچ شروع کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کہ آپ یہ کام کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ کسی کے کہنے سننے سے کوئی بھی کام شروع نہ کریں
  • ریسرچ میں آپکا کام کسی ایک چیز کو ذیادہ سے ذیادہ گہرائی میں اور باریکی سے سمجھنا ہوتا ہے نہ کہ بہت سی چیزوں کو سطحی طور پر سمجھنا
  • کسی بھی چیز کو اچھی طرح سمجھنے کے لئے اسی طرح کام کیا جاتا ہے جسطرح کوئی پزل حل کیا جاتا ہے اور خالی خانے ایک ایک کرکے بھرے جاتے ہیں نہ کہ تمام خانے ایک ہی وقت میں بھرنے کی کوشش
  • پی ایچ ڈی کے طالب علم کو یہ فرض کرلینا چاہئے کہ دنیا کا سب سے اہم کام اسکی اپنی ریسرچ ہے اور باقی کام بعد میں بھی کئے جاسکتے ہیں۔
  • آپ کی ریسرچ اس وقت تک معتبر نہیں مانی جائے گی جب تک آپ اسے کسی اچھے سائینسی جریدے میں شائع نہیں کردیتے اسکے بغیر آپکے کسی دعوے کی کوئی حثییت نہیں۔
  • ٹکروں کو حل کرتے ہوئے وقت کا خاص خیال رکھیں ورنہ ہوسکتا ہے جو کام آپ کر رہے ہوں وہی کام کوئی دوسرا سائنسدان آپ سے پہلے شائع کردے۔
  • مسلسل محنت اور غور فکر کامیابی کی کنجی ہے
  • دوسروں کے تجربات سے سیکھئے
  • کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے محنت کریں اور ہر قسم کے غیر اخلاقی کاموں سے بچیں مثلا کسی بھی قسم کا ڈیٹا بنانے کی ہرگز ہرگز کوشش نہ کریں۔
  • ناکامی سے ہرگز نہ گھرائیں کہ ہر ناکامی کامیابی کا زینہ بن سکتی ہے۔
  • اپنے تجربات کو بار بار کر کے پرکھ لیں کہ جو دعوی آپ کر رہے ہی کیا وہ واقعی صیح ہے۔
  • سب سے اہم یہ ہے کہ تحقیق سے وابستہ روزگار (خاص طور پر بیالوجی میں) بہت ذیادہ پیسہ نہیں ہے اسلئے اگر آپ اس کام سے خوشی کشید نہیں کر سکتے تو بہتر ہے کہ کسی اور روزگار سے وابستہ ہونا بہتر ہوگا۔

Protector Stamp for Pakistani Expats By Haissam Khan

Protector Stamp for Pakistani Expats Dealing with the bureaucratic rules for international employment can be hard, especially like getting a...